شہد کوسرکے کے ساتھ ملاکراستعمال سینے کی انفیکشن دور





 شہد کو قدرت کا ایک انمول تحفہ مانا جاتا ہے لیکن اگر اسے سرکے کے ساتھ ملاکراستعمال کیا جائے تو بیش بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جوڑوں کا درد
آٹھ اونس گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ شہد اور دوکھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں۔اس مشروب کو روزانہ پینے سے جوڑوں کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔
سینے کی جکڑن اور گلے کی خراش
آٹھ اونس لیموں پانی کو مائیکروویو میں تب تک گرم کریں جب تک اس میں ابال نہ آجائے۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چمچ سیب کا سرکہ اور تھوڑی سی دارچینی ڈالیں۔
ٹانگوں کی درد
دو چمچ سیب کا سرکہ لیںاوراس میں ایک چمچ شہد ڈالیںاور حل کرکے رات کو سوتے ہوئے پی لیں۔اس کی وجہ سے آپ کی ٹانگوں کی درد اور سوزش ٹھیک ہوجائے گی۔
سردی اور سینے کی انفیکشن
دو کھانے کے چمچ گرم پانی، ایک کھانے کاچمچ سیب کا سرکہ ، ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چوتھائی پسی ہوئی دارچینی اور ایک چوتھائی پسا ہوا ادرک لے کر اسے اچھی طرح حل کرلیں۔ اب ہر دو سے تین گھنٹے بعد اس مرکب کا ایک کھانے کاچمچ پیتے رہیں۔ آپ کے سینے کی انفیکشن دور ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کوسکون ملے گا۔
بلڈ پریشر
ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد لے کر اسے 8اونس صافی پانی میں حل کریں۔ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس اس پانی کا پینے سے آپ کو بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے تو ایک کپ سیب کا سرکہ،ایک کپ شہداورآٹھ لہسن کی توریاں لیں۔تمام اجزاءکو اچھی طرح بلینڈر میں باریک کریں۔اس محلول کو فریج میں کسی گلاس کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ہر صبح دو کھانے کے چمچ پئیں،اس محلول کو پانچ دن تک فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts

شہد کوسرکے کے ساتھ ملاکراستعمال سینے کی انفیکشن دور
4/ 5
Oleh

About My Mag

MAGNEWS: Dizziness is a feeling of being unbalanced Causes, symptoms.

Dizziness is a feeling of being unbalanced which affects the sensory organs, specifically the eyes and 

Facebook Like

header ads